• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Dollar Price Reached 107 Rs
اوپن مارکیٹ میں دو روز کے دوران ڈالر 50 پیسے مہنگاہوکر 107 روپے پر پہنچ گیا ۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا فرق بڑھ کر 2روپے 20 پیسے ہوگیا ۔انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر دو پیسے کم ہوکر 104 روپے 80 پیسے پر آگیا ۔

ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ کا کہنا تھا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے اضافے سے 107 روپے پر آگیا ہے ۔

حکومت نے سونے اور ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاون کا اعلان کیا تھا لیکن کوئی عملی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے ڈالر مہنگا ہونا شروع ہوگیا ہے ۔

ظفر پراچہ کا کہنا تھا کہ اسمگلرز کے خلاف ایکشن کے بجائے کرنسی ایکس چینج کو ہی پریشان کیا جارہا ہے ۔

ان کا کہان تھا کہ ایف بی آر نے ملک بھر کی تمام کرنسی ایکس سے ڈھائی ہزار ڈالر تک کے تمام لین دین کی تفصیلات طلب کرلی ہیں لیکن اس سے ڈالر کی اسمگلنگ کی روک تھام نہیں ہوسکے گی ۔
تازہ ترین