• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں غریب ملازم پر قیمتی انعامات کی بارش

Valuable Prizes Rain On Poor Employee In Saudi Arabia
سعودی عرب میں صفائی کرنے والے غریب بنگلہ دیشی کی ایک حسرت بھری تصویروائرل ہوئی ۔ جواب میں دریا دلوں نے اُس پر تحائف کی بارش کر دی۔غریبوں کا مذاق بنوانے والوں کو انسانیت نے منہ توڑ جواب دیا۔

یہ تصویر بنگلہ دیش میں کام کرنے والے خاکروب نذیرالسلام محمد کریم کی ہےجو اپنی ڈیوٹی کے دوران سونے کے زیورات کو حسرت بھری نگاہوں سے دیکھ رہا تھا۔

کسی نے یہ تصویر اتاری اور سوشل میڈیا پر اس پیغام کے ساتھ پوسٹ کر دی کہ "یہ سونے کے زیورات کو ایسے دیکھ رہا ہے جیسے کوئی کچرا ہو"

انسانیت کا درد محسوس کرنے والے اڑتیس سال کےعبداللہ القہطانی کو یہ بات سیدھی دل پر لگی۔انہوں نے سوشل میڈیا پر انسانیت کا اکاوئنٹ بنا کرنذیر السلام کو تلاش کیا اورانہیں ڈھونڈ نکالا۔

پھر نذیر السلام محمد کریم کی دنیا بدل گئی۔کئی دریا دل مہربانوں نے محمد کریم پر تحائف کی بارش کر دی۔

کسی نے ہزاروں ریال دے دیئے تو کسی نے سونے کا سیٹ گفٹ کر دیا۔

کوئی چاولوں کے بورے لے آیا توکسی نے جدید موبائل تحفے میں دے دیئے۔

نذیرالسلام یہ تمام تحائف پا کر بہت خوش ہیں ،،انہوں نے اپنے مہربانوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
تازہ ترین