• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک ویب سائٹ کے افتتاح پر چینی صدر کا پیغام

Chinese President Messages On Launching Of Cpec Website
اسلام آباد میں سی پیک منصوبے کی ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا گیا، چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ چین غیر روایتی خطرات سے نمٹنے اور باہمی تعاون کی سیکیورٹی ضمانت کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

چین کے صدر نے مزید کہا کہ پاکستان اورچین کو باہمی مدد اور اسٹریٹجک تعاون بڑھانا چاہیے، ترقی کا ثمر پاکستان اور خطے کے دیگر ملکوں کو مل سکےگا،اقتصادی راہداری کو گوادر پورٹ توانائی انفرااسٹرکچرڈیولپمنٹ پر تعاون کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ 5برسوں میں چین پاکستان میں تربیت کے 2ہزار مواقع فراہم کرے گا، چین پاکستان کے ایک ہزار اساتذہ کو چینی زبان کی تربیت دے گا۔

سی پیک منصوبے کی ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا کہ سی پیک پر بھر پور انداز میں کام شروع ہو چکا ہے،سی پیک کے 17منصوبوں میں دس ہزار مقامی افراد کو نوکریاںملیں۔

سی پیک پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا کہ ویب سائٹ سی پیک سے متعلق معلومات فراہم کرے گی اور غلط فہمیوں کا ازالہ ہوگا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر پور ٹ اینڈ شپنگ میر حاصل بزنجو نے کہا کہ منصوبے میں ایران اور افغانستان کی شمولیت سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔

پاکستان میں ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست خصوصی طور تقریب میں شریک ہوئے۔
تازہ ترین