• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوباما انتظامیہ کا لڑاکا طیارے بھارت میں تیار کرنے کا منصوبہ

Obama Administration Plans To Produce Fighter Jets In India
جہاں ایک طرف نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کمپنیوں کو امریکا سے باہر نہ جانے دینے اور نوکریاں بچانے کے عزم کا اظہار کیا ہے تو وہیں دوسری طرف اوباما انتظامیہ نے لڑاکا طیارے بھارت میں تیار کرنے کا منصوبہ بنالیا۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اوباما انتظامیہ اور امریکی دفاعی صنعتیں بھارتی حکومت کے ساتھ ایک منصوبے کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔

منصوبے کے تحت امریکا اپنے جدید ترین لڑاکا طیارے ایف 16 اور ایف 18 بھارت میں تیار کرے گا ،معاہدہ طے ہونے کی صورت میں کمپنی لوک ہیڈ مارٹن اپنا ایف 16 طیارے بنانے کا مکمل پلانٹ ریاست ٹیکساس سے بھارت منتقل کرے گا۔

جس کے بعد بھارت ایف 16 لڑاکا طیارہ تیار کرنے والا واحد ملک بن جائے گا، اس سلسلے میں امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر آئندہ ہفتے نئی دہلی جارہے ہیں۔
تازہ ترین