• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ،100انڈیکس میں 459 پوائنٹس کا اضافہ

Pakistan Stock 459 Points Increased In 100 Index
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس رواں سال انڈیکس 11ہزار پوائنٹس بڑھ چکا ہے۔

آج بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا، 100انڈیکس میں 459 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 100انڈیکس 44 ہزار 231 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

آج مجموعی طور پر 19 ارب روپے مالیت کے 37 کروڑ شیئرز کےسودے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 8939 ارب روپے سے تجاوز کرگئی۔

پاکستانی شیئرز بازار کی ایک سال کی کارکردگی کا جائزہ لیںتو ایک سال پہلے کاروبار کا آغاز 32816 سے ہوا تھا،یوں ایک سال کے دوران 100 انڈیکس میں 11383 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جو تقریباً 35 فیصد اضافہ ہے۔

سال کے آغاز پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6947 ارب روپے سے بڑھ کر 8939 ارب روپے سے تجاوز کرگئی ہے،یوں ایک سال کے دوران مارکیٹ میں کاروبار کئے جانے والے شیئرز کی مالیت 1992 ارب روپے بڑھ چکی ہے، کسی ایک کاروباری دن میں100 انڈیکس میں رواں سال کے دوران 1406 پوائنٹس اضافہ بھی ہوا ہے۔
تازہ ترین