• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرا ون ڈے ، آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 116 رنز سے ہرادیا

Second Odi Australia Beats New Zealand With 116 Runs
دوسرے ون ڈے میں مچل مارش کے 7 بلند وبالا چھکوں اور ڈیوڈ وارنر کی شاندار سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 116 رنز سے ہرادیا۔

اس فتح کے بعد 3 میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی ناقابل شکست برتری بھی حاصل ہوگئی۔

کینبرا کی وکٹ آسٹریلینز کے لیے ہائی اسکورنگ ثابت ہوئی،ٹاس تو نیوزی لینڈ نے جیتا اور فیلڈنگ کی، لیکن یہ فیصلہ اس کے گلے پڑ گیا۔

ڈیوڈ وارنر کی سنچری اور کپتان اسمتھ کی ذمہ دارانہ 72 رنز کی اننگز کےبعدمچل مارش کے 7 بلند و بالا چھکوں نے کیویز کی دھلائی کردی۔

وارنر کے 119 اور مارش کے 76 رنز نے آسٹریلیا کا اسکور مقررہ 50اوورز میں5 وکٹ کے نقصان پر 378 رنز تک پہنچادیا، ٹریوس ہیڈ نے اننگز میں 57 رنز جوڑے۔

جواب میں کیویز، 47اعشاریہ 2 اوورز میں 262 رنز پر پویلین لوٹ گئی،کین ولیمسن نے 81 اور جیمز نیشام نے 74 رنز بنائے، پیٹ کمنز نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

116 رنز کے بڑے مارجن سے کامیابی کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری بھی حاصل کرلی۔
تازہ ترین