• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش پریمیئر لیگ: ڈھاکا ڈائنا مائیٹس فائنل میں پہنچ گئی

Bangladesh Premier League Dhaka Dynamites Qualifies For Final
بنگلادیش پریمیئر لیگ میں ڈھاکا ڈائنا مائیٹس نے کھلنا ٹائٹینز کو 54 رنز سے ہراکر فائنل میں جگہ بنالی، راج شاہی کنگز نے ایلیمینیٹر میچ میں چٹاگانگ وائی کنگز کو شکست دی۔

فائنل کی دوسری ٹیم کا فیصلہ کھلنا ٹائٹینز اور راج شاہی کنگز کے درمیان میچ کی فاتح سے ہوگا، ڈھاکا ڈائنا مائیٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹ پر 140 رنز بنائے، کھلنا ٹائٹینز کی ٹیم صرف 86 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

راج شاہی کنگز نے ایلیمینیٹر میچ میں چٹاگانگ وائی کنگز کو شکست دی، چٹاگانگ نے پہلے کھیلتے ہوئے آٹھ وکٹ پر 142 رنز بنائے، راج شاہی کنگز نے ہدف 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

بی پی ایل کے تمام میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔
تازہ ترین