• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پولیس کی کارروائی میں 2بھتہ خور گرفتار

2 Extortionists Arrested In Police New Karachi Operation
کراچی کے علاقے نیو کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2بھتہ خوروں کو گرفتار کرکے اسلحہ، بھتہ کی رقم اور گاڑی برآمد کرلی ہے۔ گرفتار ملزمان قانون نافذ کرنے والے ادارے کا اہلکار بن کر لوٹتے تھے۔

پولیس کے مطابق نیو کراچی سیکٹر الیون میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں خالد اور اشرف شامل ہیں۔

گرفتار ملزم خالد اور اشرف خود کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کا اہلکار ظاہر کرکے لوگوں سے بھتہ طلب کرتے تھے۔ پولیس نے ملزمان سے بھتہ کی رقم، اسلحہ، گاڑی اور جعلی یونیفارم بھی برآمد کرلیا ہے۔
تازہ ترین