• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب: ایران کیلئے جاسوسی پر 15افراد کو سزائے موت

Death Sentence To 15 For Spying For Iran In Saudia Arabia
سعودی عرب کی ایک عدالت نے ایران کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں 15 افراد کو سزائے موت اور متعدد کو قید کی سزا سنا دی ہے۔

یہ ملزمان ان30 افراد میں شامل ہیں، جنھیں تین سال قبل گرفتار کیا گیا تھا اور اس سال فروری میں عدالت کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔

ان افراد پر الزام تھا کہ انھوں نے جاسوسی کی ایک تنظیم بنائی تھی، جس کا مقصد ملک میں مذہبی فرقہ واریت پھیلانا اور سعودی عرب کے اقتصادی مفادات کو نقصان پہنچانا تھا۔

عدالت نے اس مقدمے میں 2افراد کو بری بھی کیا ہے۔ سعودی میڈیا ذرائع کے مطابق ان ملزمان میں سے زیادہ تر افراد کا تعلق سعودی عرب کی فوج سے تھا اور ان پر ایران کو سعودی عرب کے عسکری راز فراہم کرنے کا الزام تھا۔
تازہ ترین