• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Irans Nuclear Waste Transported Out Of The Country Reports
ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران نے حساس ایٹمی فضلہ ملک سے باہر منتقل کردیا ہے۔

عالمی ادارے کی رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ایران نے گیارہ ٹن بھاری پانی ملک سے باہر منتقل کیا ہے۔ تاہم یہ ایٹمی فضلہ کس ملک بھیجا گیا، اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی طاقتوں سے ایٹمی ڈیل میں یہ بات بھی طے تھی کہ ایران اپنا ایٹمی فاضل مواد ملک سے باہر منتقل کرے گا۔ اس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ایران اپنی ایٹمی سرگرمیاں پرامن مقاصد تک ہی محدود رکھ سکے گا۔
تازہ ترین