• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں جلد ڈینگی کی ویکسین متعارف ہوگی

Dengue Vaccine Soon To Be Introduced In Pakistan
بین الاقوامی دواساز ادارہ بہت جلد پاکستان میں ڈینگی سے بچائو کی ویکسین متعارف کرائے گا۔ یہ ویکسین دنیا کے دیگر ممالک میں متعارف کرادی گئی ہے، جو کامیابی سے استعمال کی جارہی ہے۔

اس سے پاکستان میں بھی ڈینگی جیسے موذی مرض سے ہونے والی ہلاکتوں پر قابو پایا جاسکے گا۔ ان خیالات کا اظہار بین الاقوامی دواساز ادارے کی ڈائریکٹر ایکسٹرنل افیئرز لیلٰی خان نے ہیلتھ رپورٹنگ ورکشاپ میں شعبہ صحت پر رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں سے خطاب کے دوران کیا۔

ہیلتھ رپورٹنگ کے موضوع پر انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے)  کے سینٹر فار ایکسی لینس ان جرنلزم (سی ای جے) اور بین الاقوامی دوا ساز ادارے صنوفی پاکستان کے اشتراک منعقد کیا گیا تھا۔
تازہ ترین