• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوتھ ایشیا کپ :پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی تیاریاں

Youth Asia Cup Pakistan Under 19 Team Preparations
پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے یوتھ ایشیا کپ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ انڈر 19 ٹیم کے پہلے ایونٹ میں اچھا تاثر قائم کرنے کے لئے پر امید ہیں۔

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کیمپ لگایا گیا ہے، اگرچہ یہ مختصر دورانیے کا کیمپ ہے لیکن اس سے پہلے نوجوان کھلاڑی ایک ماہ کے ہائی پرفارمنس کیمپ میں شریک ہو چکے ہیں اس لئے مینجمنٹ ان کھلاڑیوں سے بڑی امید وابستہ کئے ہوئے ہے۔

کھلاڑی بیٹنگ اور بؤلنگ میں خاصے بہتر ہیں۔ کیمپ میں فیلڈنگ اور فٹنس پر زیادہ کام کیا جارہا ہے۔ 2018 میں ہونے والے انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ 13 سے 24 دسمبر تک سری لنکا میں ہونے والے یوتھ ایشیا کپ میں یہ پتہ چل جائے گا کہ اس ٹیم میں کتنا دم خم ہے۔
تازہ ترین