• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
What Is The Address Of Maryam Nawazs Home Chief Justice
پاناما لیکس کی تحقیقات سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران وزیر اعظم کے وکیل سلمان بٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز والد کے زیر کفالت نہیں، وزیر اعظم مریم کے گوشوارے ظاہر کرنے کے پابند نہیں۔

سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید نے استفسار کیا کہ مریم نواز کےگھر کاپتاکیا ہے؟جس پرسلمان بٹ نے جواب دیا کہ مریم نواز جاتی امرا میں رہائش پذیرہیں اور وہاں اوربھی خاندان کے افراد رہتے ہیں۔

سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت کے دوران وزیراعظم نواز شریف کے وکیل سلمان اسلم بٹ دلائل دے رہے ہیں۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ مریم کےپاس کوئی ریگولرجاب نہیں،والداور بھائیوں سےگفٹ لیتی ہیں۔

جسٹس عظمت نے استفسار کیا کہکیاجاتی امراکی زمین مریم نواز کے نام پر ہے؟ ، مریم نواز کے زیر کفالت ہونے کا معاملہ ابھی تک حل نہیں ہوا؟ والد سےتحفے میں ملی رقم بیٹی نے والد کو زمین کی مد میں واپس کردی؟ اراضی کی رقم بیٹی نے والد کو کب ادا کی؟وزیر اعظم نےمریم نواز کے لیے زمین کب خریدی؟ جس پر سلمان بٹ نے جواب دیااراضی 19 اپریل 2011 کو خریدی گئی۔

سلمان اسلم بٹ نے کہا کہ تحریک انصاف نےواجبات اوراثاثوں کومکس کر دیا ہے۔بیٹی کوتحفے دینےسےوہ زیر کفالت نہیں ہوجاتی،بیٹیوں کوسب لوگ تحائف دیتےرہتے ہیں،وزیراعظم اپنےگھرمیں بیٹی کورہنےکی اجازت دیں توکیاوہ زیرکفالت ہوجاتی ہیں؟

جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ آپ کو اور مجھے بہترعلم ہے کہ ٹیکس گوشوارے کیسے جمع کرائے جاتے ہیں، ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا معاملہ فنکشنل ہے،شایدآپ کے اور میرےٹیکس گوشوارے اسی طرح جمع ہوتے ہوں ۔ذریعہ آمدن ٹیکس سے متعلق نہیں صرف آمدن تک محدودہوکرپوچھ رہےہیں۔مریم نوازنےٹیکس گوشواروں میں زرعی اراضی سےآمدن 21لاکھ،سفری اخراجات 35لاکھ بتائے۔ریٹرن کےمطابق مریم کی قابل ٹیکس آمدن صفرہے۔

اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سپریم کورٹ آمد پر میڈیا سے بات چیت کی۔ اس موقع پر صحافی نے عمران سے سوال کیا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پوچھے گئے 3 سوالوں کی کتنی اہمیت ہے ؟ عمران نے جواب دیا کہ سوال تین نہیں اور بھی ہیں جو سپریم کورٹ نے پوچھے ہیں ۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید، طارق اسدایڈووکیٹ نےآئینی درخواستیں دائر کی ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں5رکنی لارجر بنچ ان درخواستوں کیسماعت کررہاہے بنچ کے رو برو تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری اور شیخ رشید نے گزشتہ روز دلائل مکمل کیے تھے ۔
تازہ ترین