• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پر حملے کیلئے سابق بھارتی آرمی چیفس کا مشورہ

Covert Operations Should Be Done For The Attack On Pakistan Former Army Chief Of India
بھارت کے 2؍ سابق آرمی چیفس جنرل (ر) بکرم سنگھ اور جنرل (ر) وی پی ملک نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان میں شدت پسندوں کو ٹارگٹ کرنے اور پاکستانی فوج پر سخت حملے کرنے کیلئے خفیہ آپریشن کرنا چاہئے ۔

ایک ٹی وی پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے جنرل بکرم سنگھ نے کہا کہ بھارت کو بلوچستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں فالٹ لائنز کو توڑ دینا چاہئے تاکہ پاکستانی فوج کو اندرونی معاملات پر توجہ دینے پر مجبور کیا جائے اور وہ بیرونی خطرات کو بھول جائے جبکہ جنرل وی پی ملک کا کہنا تھا کہ اب تک ہم نے دفاعی آپریشنز کئے ہیں اور ہمیں جارحانہ کارروائیاں کرنی چاہئے۔
تازہ ترین