بھارت کے نئے چیف جسٹس جگدیش سنگھ کیہر ملک کے پہلے سکھ چیف جسٹس ہوں گے۔ وہ 4جنوری 2017کو صدر پرناب مکھرجی سے اپنا حلف اٹھائیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وہ بھارت کے 44 ویں چیف جسٹس ہوں گے، وہ 27 اگست تک اس منصب پر فائز رہیں گے۔جسٹس کیہر کا نام بھارت کے موجودہ چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر نے حکومت کو بھیجا تھا۔