• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور:گرومانگٹ روڈ پرکوڑے دان سے دستی بم برآمد

Hand Grenade Recovered From Trash Box In Lahore
لاہور کے علاقے گلبرگ میں ایک کوڑے دان سے دستی بم برآمد ہوا ، بم ڈسپوزل اسکواڈکے عملے نےبم ناکارہ بناکر قبضے میں لےلیا۔یہ معلوم نہیں ہو سکاکہ بم کس نےاور کیوں کوڑےدان میں پھینکا تھا۔

پولیس کےمطابق گرومانگٹ روڈپرخاکروب ایک کوڑے دان کی صفائی کر رہےتھےکہ انہیں کوڑےمیں پڑاایک دستی بم نظرآیا،خاکروبوں نے فوری طورپرپولیس کو اطلا ع دی ،جس نےبم ڈسپوزل اسکواڈکوبھی طلب کرلیا ۔

بم ڈسپوزل اسکواڈنے دستی بم تحویل میں لے کر ناکارہ بنا دیا ۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکاکہ دستی بم کس نےاور کیوں یہاں پھینکا،،پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
تازہ ترین