انڈونیشیا کے صوبے آچے میں6ا عشاریہ4شدت کے زلزلے سے کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، فوجی سربراہ نے 54 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے ۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق صوبے آچے میں صبح پانچ بجے 6 اعشاریہ4شدت کے زلزلے سے زمین لرز اٹھی اور درجنوں عمارتیںزمین بوس ہوگئیں۔
فوجی سربراہ کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ہلاکتوں میں دو گنا سے بھی زیادہ اضافہ ہونے کا خدشہ ہے ۔زلزلے کے مرکز کے نزدیکی ضلع پیڈی جایا میں 54افراد اور دو قریبی ضلع بیریون میں ہلاک ہوئے ۔ زلزلے سے 78 افراد شدید زخمی ہو ئے۔