• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما کیس:سیاسی رہنماؤں کا سپریم کورٹ کےباہر اظہار خیال

Panama Case Political Statements Outside Supreme Court
تحریک انصاف کے فوادچودھری نےکہاہےکہ عدالت میں وزیراعظم کےوکیل کےپاس کہنے کوکچھ نہیں ، عدالت کے مسلسل استفسارپرکہتےہیں میں نہ جانوں ، اباجی کوپتہ ہے۔ مسلم لیگ ن کے طارق فضل چودھری کہتےہیں ملک کے سب سے بڑے ایمپائر نے تسلیم کیاکہ وزیراعظم اس کیس میں ملزم نہیں ۔

وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا کہ ایک اورپٹیشن سپریم کورٹ میں دائر کی ہے تاکہ جلد دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائے ۔دودھ پاکستانی عوام سچائی کاپئیں گے جبکہ پانی شیخ رشید اورعمران خان لال حویلی اوربنی گالہ کےباہربیچیں گے۔

سربراہ پاکستان عوامی لیگشیخ رشید نے کہا ہے کہ سارامسئلہ 12 ملین ڈالرکا ہے۔یہ گاڑی بیچیں تو ایک کروڑ اور کتنے لاکھ کانفع ہوتا ہے ۔سارے کارڈیلر ان کے ذریعے اپنی گاڑیاں فروخت کریں ۔

ترجمان تحریک انصافنعیم الحق نے کہا کہ عدالت کے مسلسل استفسار پریہ سوالوں کے جوابات نہیں دے سکے۔آج پوری قوم کےسامنے ننگے ہوگئےہیں ۔

تحریک انصاففوادچودھری نے کہا کہ ابھی تک جوبڑے بڑے ایشوز پر دلائل دیئےہیں، ان پروزیراعظم کے وکیل سلمان بٹ نےکہامیں نہ جانوں ، مجھےنہیں پتہ ، ابا جی کوپتہ ہے ۔

اب ان کے پاس ایک دلیل رہ گئی ہے کہ سلمان بٹ عدالت سے رحم کی اپیل کرنےجارہےہیں ، کوئی لیگل بات کوئی قانونی بات اب ان کےپاس نہیں رہ گئی ۔

وزیرکیڈ طارق فضل چودھری نے کہا کہ پاکستان کی عدالت عظمیٰ میں پاکستان کے سب سے بڑے وکیل نے اس بات کوتسلیم کیا ہے کہ وزیر اعظم اس کیس میں ملزم نہیں ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنمادانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان تمہیں ایک جھوٹ بولنےکیلئےسوجھوٹ بولنےپڑیں گے اورسوجھوٹ بولنےکیلئے ہزار جھوٹ ، ہم تمہیں ننگا کریں گے۔
تازہ ترین