کراچی کے علاقے ٹیپو سلطان روڈ پر سرکاری ملازم کو لوٹنے کی کوشش کے دوران گارڈ کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔
ٹیپو سلطان روڈ پر تین ڈاکووں نے سرکاری ملازم کو لوٹنے کی کوشش کی۔ سرکاری ملازم بینک سے آٹھ لاکھ روپے نکلواکر جارہا تھا کہ ڈاکووں نے لوٹنے کی کوشش کی، اسی دوران گارڈ کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے گاڑی کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔