• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکارپور : 4 دہشتگرد گرفتار ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

Shikarpur 4 Terrorists Arrested Weapons And Ammunition Recovered
شکارپور پولیس نے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔ گرفتار دہشت گردوں میں جیکب آباد دھماکے کا ماسٹر مائنڈ ثناء اللہ بھی شامل ہے۔

پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے 4 دہشت گرد شکارپور میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ پولیس نے خواستی کے علاقے میں چھاپہ مار کر چاروں دہشت گردوں ثناءاللہ، ریاض بروہی، رشید اور منیر کو گرفتار کرکے بھادی تعداد میں اسلحہ اور بارودمواد برآمد کرلیا۔

ایس ایچ او خان پور محمد ایوب نے بتایا کہ دہشت گرد ثناءاللہ جیکب آباد دھماکے کا ماسٹر مائنڈ اور مالی مدد فراہم کرنے والا ہے، وہ کوئٹہ میں مدرسہ حسینیہ بن معاویہ چلاتاہے اور خودکش حملہ آور تیار کرنے کے لیے افغانستان بھیجتا تھا۔
تازہ ترین