• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کا جمہوری احتساب چاہتے ہیں،بلاول

We Want Democratic Accountability From Nawaz Sharif Bilawal
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا جمہوری احتساب چاہتے ہیں، مطالبات نہ مانے گئے تو سڑکوں پر ہوں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 2017 میں انتخابات دیکھ رہا ہوں، دہشت گردی کے خلاف پروگریسو الائنس بناؤں گا، اگلے سال لاہور کا باشندہ ہوں گا، یہیں رہوں گا اور سیاست کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے انتخابات 2017 میں ہوں گے ، امید ہے اگلا الیکشن پیپلز پارٹی جیت جائے گی ۔ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کا مشترکہ امیدوار بھی لانا چاہتے تھے ۔تحریک انصاف نے دھوکا دیا ، ہمارا امیدوار چرا لیا لیکن ہار گئی ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ دہشت گردی پر سیاست نہیں کریں گے ۔ دہشت گردی کے خلاف پروگریسیو الائنس بنائیں گے، دہشت گردی کےخلاف کاز اور مشن یکساں ہوں تو سب مل کر کام کریں گے ۔ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو پھر اپنی حکمت عملی پر عمل کریں گے ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ وہ جنوری سے لاہور کے شہری بن جائیں گے اور یہیں سیاست کریں گے۔ اپنے شیڈول کےمطابق چل رہا ہوں، اپنی حکمت عملی نہیں بتاؤں گا، عمران خان کی اپنی حکمت عملی ہے ۔
تازہ ترین