• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں دہشتگر دی سرحدپار سےہوتی ہے، آئی جی سندھ

Terrorism In Pakistan Comes From Border Cross Ig Sindh
آئی جی سندھ نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی سرحدپار سے ہوتی ہے،روکنے کے لیے بھرپور اقدامات کرنے ہوں گے، جب تک سندھ حکومت چاہے گی عہدے پر رہوں گا۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ جیم خانہ خیرپور میںمیڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

آئی جی سندھ کاکہناتھاکہ اندرون سندھ امن و امان کی صورتحال بہتر کر دی ہے۔سندھ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پولیس میں میرٹ پر بھرتیاں کی گئی ہیں ،بھرتی کئے جانے والے پولیس اہلکاروں کو آرمی اسکولوں میں تربیت دے رہے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں اے ڈی خواجہ کاکہناتھاکہ اُنہیں سندھ حکومت نے تعینات کیاہے،سندھ حکومت جب تک چاہے گی وہ صوبے کے آئی جی پولیس رہیں گے، تبادلے کےحوالے انہیں کوئی علم نہیں ہے۔
تازہ ترین