• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Aerial Accidents In Pakistan
20اپریل2012 ءکو بھوجا ایئر 737اسلام آباد کے نزدیک گرکر تباہ ہوا، حادثے میں 130افراد جاں بحق ہوئے۔

28نومبر 2010ءکو روسی ساختہ کارگو طیارہ آئی ایل 76 ٹیک آف کے دوران کراچی کے نزدیک گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 12افرادجاں بحق ہوئے۔

5نومبر 2010 ءکو نجی کمپنی کا طیارہ ٹیک آف کے دوران کراچی کے نزدیک گرکر تباہ ہوگیا،اس حادثے میں 21 افراد جاں بحق ہوئے۔

28جولائی 2010ءکو ایئربلوایئربس 321اسلام آباد مارگلہ کی پہاڑیوں میں گرکرتباہ ہوئی، جس کے نتیجے میں 152 افراد جاں بحق ہوئے۔

10جولائی 2006 ءکو پی آئی اے فوکر ایف 27ٹیک آف کے دوران ملتان ایئرپورٹ کے نزدیک گر کر تباہ ہوگیا، اس حادثے میں 45افراد جاں بحق ہوگئے۔

24فروری 2003ءکو نجی سسنا402 بی طیارہ کراچی کے نزدیک بحرعرب میں گرکرتباہ ہوا جس کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق ہوئے۔

19فروری 2003ءکو پاکستان ایئرفورس کا فوکرطیارہ کوہاٹ کے نزدیک گرکرتباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں ایئرچیف مارشل مصحف علی میر اور ان کی اہلیہ سمیت 17افراد جاں بحق ہوئے۔

25اگست 1989ءکو پی آئی اے فوکر طیارہ گلگت سے اڑان بھرنے کے بعد حادثے کا شکار ہوا، اس حادثے میں 54 افراد جاں بحق ہوئے۔

17اگست 1988ءکو امریکی ساختہ فوجی طیارہ سی 130 بہاولپور کے نزدیک گرکرتباہ ہوا جس میں جنرل ضیاء الحق سمیت 30افراد جاں بحق ہوئے۔

23اکتوبر1986ءکو پی آئی اے فوکر ایف 27 پشاور کے نزدیک لینڈنگ کے دوران گرکرتباہ ہوا جس میں 13افراد جاں بحق ہوئے۔

8دسمبر1972ءکو پی آئی اے فوکرایف 27 راولپنڈی میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 26افراد جاں بحق ہوئے۔

6 اگست 1970 ءکو پی آئی اے فوکر ایف 27 اسلام آباد میں ٹیک آف کے دوران گرکر تباہ ہوگیا، اس حادثے میں 30افراد جاں بحق ہوئے۔
تازہ ترین