• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلب میں شدید لڑائی کے بعد شامی فوج کا متعدد علاقوں پر قبضہ

Syrian Army Captured Several Areas Of Aleppo
شام کے شمالی شہر حلب میں سرکاری فوج نے شدید لڑائی کے بعد متعدد علاقوں پر قبضہ جمالیا، باغیوں کی جانب سے مزاحمت مسلسل کمزور پڑتی جا رہی ہے۔

عرب ٹی وی نے لندن میں قائم شامی انسانی حقوق کی آزاد تنظیم کے حوالے سے اطلاع دی ہے حکومتی دستوں نے حلب کے قدیم حصے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور حلب کے پرانے قلعے میں قومی جھنڈا لہرا دیاگیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ سرکاری فوج نے حلیف جنگجوؤں کی مدد سے شہر کے دفاعی لحاظ سے اہم علاقے الشعار سمیت کرم القاطرجی، کرم الدادا، باب الحدید اور اغیور پر بھی قبضہ کرلیا ہے، باغیوں کو گزشتہ دو ہفتوں کے دوران مشرقی حلب میں اپنے زیر قبضہ تقریباً دو تہائی علاقے سے ہاتھ دہونا پڑا ہے، اس دوران 80ہزار شہری گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

دوسری جانب شامی دار الحکومت دمشق کے قریب واقع المزہ ائیربیس پر زمین سے زمین مار کرنے والے میزائیل سے حملے کے باعث شدید آتشزدگی کی اطلاع ملی ہے، دمشق سرکار نے اس حملے کا الزام اسرائیل پر عائد کیا ہے، یاد رہے المزہ آئیربیس صدر بشار الاسد کے محل سے چند کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
تازہ ترین