• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیج تعاون کونسل کا 37واں سربراہی اجلاس اختتام پذیر

Gulf Cooperation Council Summit Concludes
خلیج تعاون کونسل کا 37واں سربراہی اجلاس دو دن جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوا۔برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے اجلاس میں خصوصی طورپر شرکت کی۔

عرب ٹی وی کے مطابق اختتامی اجلاس کا اعلان امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے کیا جن کا ملک کویت آئندہ سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

سربراہ اجلاس کا اختتامی اعلامیہ خلیج کونسل کےسکریٹری جنرل عبداللطیف الزیانی نے پڑھ کر سنایا جس میں رکن ممالک کا باہمی فوجی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا اورخارجی، علاقائی اور داخلی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے سعودی فرماروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ویژن کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا، ساتھ ہی علاقائی ممالک کے اندرونی معاملات میں ایران کی بے جا مداخلت اور فریضہ حج کو سیاست کی بھنٹ چڑھانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

دریں اثنا برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ عرب خطے اور مغربی ممالک میں سکیورٹی سے متعلق خطرات بڑھ چکے ہیں،ان سکیورٹی خطرات اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے کہ مل جل کر کام کیا جا ئے ۔
تازہ ترین