• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارے کے پائلٹ صالح جنجوعہ کی عمر 43 برس تھی

Pilot Of Pia Plan Saleh Janjua Was 43 Years Old
پی آئی اے کے بدقسمت طیارے کے پائلٹ صالح جنجوعہ کی عمر 43 برس تھی، وہ ایک نومولود سمیت چار بیٹیوں کے والد تھے۔

طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والی ایئرہوسٹس اسما ءعادل اپنے دو کم سن بچوں کو ساس سسر کی نگرانی میں چھوڑ کر گئی تھیں، اپنے آخری ایس ایم ایس پیغام میں انہوں نے سسر کا شکریہ ادا کیا۔

حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے فرسٹ آفیسراحمد جنجوعہ کے جاں بحق ہونے پر ان کے محلے کے لوگوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، اہل محلہ کا کہنا ہے کہ احمد جنجوعہ با اخلاق اور محبت کرنے والے شخص تھے۔

ان کے اہل خانہ حادثے کے بعد اسلام آباد روانہ ہوگئے تھے اس لیے ان کی رہائش گاہ پر کوئی نہیں تھا، تاہم ان کے جاننے والوں کا ان کے گھر آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
تازہ ترین