• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا میں زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 97 ہوگئی

Death Toll Rises To 97 In Indonesia Earthquake
انڈونیشیا میں زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 97 ہوگئی
انڈونیشیا کے صوبے آچے میں 6اعشاریہ4 شدت کے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 97 ہوگئی۔

انڈونیشیا کے فوجی سربراہ کے مطابق ملبے کے نیچے سے مزید لاشیں نکالنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 97 تک جا پہنچی ہے،جس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

عمارتوں کے ملبے سے چار افراد کو زندہ بھی نکالا گیا ہے، متاثرہ علاقے میں سیکڑوں فوجی اور ریسکیو اہلکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں،آج صبح آچے کے جزیرے سماٹرا میں زیر زمین 6اعشاریہ 4 شدت کا زلزلہ ریکار ڈ کیا گیا تھاجس میں کئی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔
تازہ ترین