• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقامی فاسٹ فوڈبرانڈز مسابقت میں کسی سے کم نہیں، شمیم احمد فرپو

Pizza Point New Branch
کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر شمیم احمد فرپونے کہا ہے کہ ہمارے مقامی فاسٹ فوڈبرانڈز بھی مسابقت میں اب کسی سے پیچھے نہیں ہیں،حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق معیاری اورنسبتاََکم قیمت فوڈبرانڈز نے صارفین کے دلوں میں اپنا گھر کر لیا ہے۔

کراچی میں پیزا پوائنٹ پاکستان کی نئی برانچ کے افتتاح کے موقع پرشمیم فرپو نے کہا کہ صرف چھ سال کے قلیل عرصے میں جو سنگ میل پیزا پوائنٹ نے عبور کیا ہے وہ بلاشبہ قابل تعریف اور انڈسٹری میں نئے آنے والوں کیلئے قابل تقلید ہے۔

افتتاح کے موقع پر پیزا پوائنٹ کے سی ای او فیضان راوت،چیمبر کے سینئر نائب صدر یونس سومرو،منیجنگ کمیٹی کے اراکین، برانڈ فائونڈیشن کے سی ای اوشیخ راشد عالم، معروف بلڈر سلیم ذکی، ایڈوکیٹ کوکی راوت، آفتاب عالم ،کراچی پریس کلب کے جوائنٹ سیکریٹری رضوان بھٹی اور شہر کی مشہور سیاسی ،سماجی اور کاروباری شخصیات کی ایک بڑی تعداد بھی انکے ہمراہ تھی۔

خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے فیضان راوت نے کہا کہ ہماری پروڈکٹس پر ہر دن بڑھتا ہوا صارفین کا اعتماد اور بڑوں کی حوصلہ افزائی ہی درحقیقت ہماری اصل کامیابی ہے اور یہ ہمارے لیئے کسی بھی سرٹیفیکیشن سے بڑھ کر ہے۔ انھو ں نے مزید بتایا کہ ہم بہت جلد ملک گیر سطح پر اپنا ریسٹورنٹ نیٹ ورک شروع کرنے جارہے ہیںاور انشااللہ وہ دن بھی دور نہیں جب بین الاقوامی مارکیٹ میں ہمارا برانڈ میڈ ان پاکستان لیبل کے ساتھ موجود ہوگا۔
تازہ ترین