• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی لائیو ایکشن فلم ’مونسٹر ٹرکس‘ کا نیا ٹریلر جاری

The New Live Action Movie Monster Trucks Trailer
ہالی وڈ کی کامیڈی اور ڈرامے سے بھرپور نئی سائنس فکشن لائیو ایکشن فلم ’مونسٹر ٹرکس‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکار کرس ویج کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان اسٹوڈنٹ کے گِرد گھوم رہی ہے، جو پرانی گاڑیوں کے پرزۂ جات سے ایک دیوہیکل مونسٹر ٹرک بناتا ہے۔

لیکن آئل فیلڈ کے قریب ایک حادثے کے بعد ٹرک میں غیر معمولی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں اور خوفناک بلا ٹرک کے اندر داخل ہوکر اسکا کنٹرول سنبھال لیتی ہے، جس کے بعد ٹرک کی صلاحیتوں میں حیرت انگیز اضافہ ہو جاتا ہے۔

میری پیرنٹس اور ڈینس اسٹورٹ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکار لوکس ٹِل، جین لیوی، بیری پیپر، ایمی ریان، روب لوئی، ڈینی گلوور، تھامس لینن اور ہالٹ میکیلنی شامل ہیں۔

کامیڈی، ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور یہ سائنس فکشن تھری ڈی لائیو اینیمیٹیڈ فلم پیراماؤنٹ پکچرز کے تحت آئندہ برس 13جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔
تازہ ترین