• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: جوہر ٹاؤن سے ڈاکو قیمتی سامان لوٹ کر فرار

Lahore Town Bandits Looted Valuable
لاہور جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں گھر کے باہر مسلح ڈاکو کار میں سوار فیملی سے طلائی زیوارات، نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 2 ڈاکو گھر کے باہر کھڑی گاڑی کے پاس آئے اور گن پوائنٹ پر گاڑی میں سوار افراد سے طلائی زیورات، نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

گھر کے رہائشی امجد کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ شاپنگ کرکے ابھی گھر پہنچا ہی تھا کہ مسلح ڈاکوں نے انہیں گھر کے باہر سے لوٹ لیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین