• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی پارلیمنٹ نے یہودی آبادیوں سے متعلق بل منظور کرلیا

Israels Parliament Approved A Bill On Jewish Settlements
اسرائیلی پارلیمنٹ نے یہودی آبادکاروں کو قانونی بنانے کے بل کی ابتدائی منظوری دے دی ہے۔ اسرائیلی پارلیمنٹ میں ہونے والی ووٹنگ میں ارکان پارلیمان نے یہودی آبادکاروں کو قانونی بنانے کے بل کی ابتدائی منظوری دے دی ہے۔

اس متنازع بل کی منظوری کے بعد فلسطینی علاقوں پر زبردستی گھر بنانے والے4000 سے زیادہ یہودی آبادکاروں کی رہائش کو قانونی قرار دے دیا جائے گا۔

ادھر اسرائیلی وزیراعظم بینجمین نیتن یاہو نے امن مذاکرات کے لیے فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی پیش کش مسترد کردی ہے۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات پیرس انٹرنیشنل سمٹ میں ہونے کا امکان تھا۔
تازہ ترین