• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹیم آج 3 روزہ میچ میں آسٹریلیا الیون کا سامنہ کریگی

Pakistan Team Face Australia Eleven In 3 Day Match Today
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ناکامی کے بعد قومی کرکٹرز کا امتحان اب آسٹریلین سرزمین پر ہوگا، جس کے لئے پاکستانی کرکٹرز برسبین کے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ سے قبل تیاری کریں گے۔

جمعرات سے کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف 3روزہ میچ وارم اپ میچ خوبیوں اور خامیوں کا اندازہ لگانے کا بہترین موقع ہوگا۔ کپتان مصباح الحق نے ٹیم کو جوائن کر لیا ہے، جبکہ تجربہ کار بیٹسمین اظہر علی نے کہا ہے کہ وہ کینگروز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی کی بدولت اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرینگے۔

قومی ٹیم کینگروز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کرنا چاہتی ہے۔ اسپنر یاسر شاہ ان فٹ ہیں اور 3روزہ میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے جمعرات کو بھرپور ٹریننگ سیشن کیا، جس میں کھلاڑیوں نے فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی ہے۔

کپتان مصباح الحق نے بائونسی وکٹ پر بیٹنگ کی مہارت حاصل کرنے کے لیے سلیب پر بیٹنگ پریکٹس کی۔ پاکستانی شاہینوں کا بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے لیے بھرپور پریکٹس سیشن جاری رہا، پریکٹس سیشن میں کوچز کی نگرانی میں بولرز نے لائن اور لینتھ پر توجہ دی۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ بیٹسمینوں کے سامنے ناکامی کے باوجود قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر بولرز کے اہلیت کے قائل ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی بولنگ آسٹریلیا کی نئی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا سکتی ہے۔ گرین کیپس نے ماضی میں کبھی آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی البتہ بعض ماہرین کا ماننا ہے کہ اس بار پاکستان کے پاس اپنا ریکارڈ بہتر کرنا کا بہترین موقع ہے۔

پاکستانی اٹیک کی قیادت محمد عامر کریں گے، جہاں ان کی مدد کیلئے راحت علی، وہاب ریاض اور سہیل خان بھی موجود ہوں گے۔ مکی آرتھر نے کہا کہ ہمارے بولنگ اٹیک میں حریف ٹیم کی 20 وکٹیں لینے کی صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ نیوزی لینڈ کی مانند یہاں بھی کنڈیشنز پاکستان کیلئے مشکل ہونگی، لیکن ہم کنڈیشنز کو سمجھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
تازہ ترین