• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان: زیادتی سے متعلق قانون پر خواتین کا احتجاج

Lebanon Women Protest Over Abuse Law
لبنان کی خواتین نے پارلیمنٹ میں زیر بحث مجوزہ قانون سازی کے خلاف احتجاج کیا ہے، جس کے مطابق ریپ کرنے والے شخص کو اس صورت میں معافی مل سکتی ہے، اگر وہ مذکورہ خاتون سے شادی کرلے۔

درجن بھر لبنانی خواتین نے بیروت میں حکومتی عمارت کے سامنے سفید کپڑوں میں جسم پر پٹیاں باندھ کر اپنا احتجاج رقم کروایا۔ اس موقع پر مقامی این جی او ’آباد‘ کی سربراہ غدا انانی کا کہنا تھا کہ ہم خواتین کے حقوق کی پامالی کے اس مجوزہ قانون کو مسترد کرتے ہیں۔

اس قانون سازی کا مطلب یہ ہے کہ مذکورہ خاتون کا روزانہ کی بنیاد پر ریپ کرنے کی اجازت دے دی جائے کیوں کہ ایک ایسا شخص جس نے کسی خاتون کی عزت پامال کی ہو، اسے اسی شخص کے ساتھ زندگی بھر رہنا ہوگا۔

واضح رہے کہ ترکی میں بھی رواں سال اسی طرح کی قانون سازی کی تجویز دی گئی تھی، جس پر ترک عوام نے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا تھا۔
تازہ ترین