• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا طیارہ حادثے پر اظہار افسوس، تعاون کی پیشکش

The Us Expressed Regret Over The Plane Crash Offer Cooperation
امریکا نے ایبٹ آباد میں ہونیوالے طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئےامداد اور بحالی کے کاموں میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔ یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے صحافیوں کو بریفنگ کے دوران کی ہے۔

ہمیں معلوم ہے پاکساتن انٹرنیشنل ایئرلائن کے جہاز کو پیش آئے حادثے کے بارے میں، جو چترال سے اسلام آباد کیلئے اندرون ملک پرواز تھی۔

ہماری ہمدردیاں جہاز حادثے کے متاثرین کے ساتھ ہیں اور ہم نے مدد کی پیشکش کی ہے۔ کسی بھی قسم کی معاونت کی ہم نے پاکستانی حکومت کو پیشکش کی ہے اور اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ بھی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے۔
تازہ ترین