• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اورپاکستان اسٹریٹجک پارٹنر ہیں، طارق فاطمی

Us And Pakistan Are Strategic Partners Tariq Fatemi
امریکا اورپاکستان اسٹریٹجک پارٹنر ہیں، طارق فاطمی
وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کہتے ہیں کہ امریکا سکیورٹی اور اقتصادی معاملات میں پاکستان کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ امید ہے ٹرمپ انتظامیہ کے آنے کے بعد پاک امریکا تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

واشنگٹن میں طارق فاطمی کی خارجہ پالیسی کے امریکی ماہرین سے ملاقات ہوئی، جس میں امریکی حکومت اور یونائیٹڈ اسٹیٹس انسٹی ٹیوٹ آف پیس کے نمائندوں نے شرکت کی تھی۔

ایک جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی نے ملاقات میں معاشی امن واستحکام، بھارت اور افغانستان سے تعلقات کی بحالی کیلئے حکومتی کوششوں سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہزاروں جانوں کی قربانی دی ہے۔ آئندہ سال بجلی کی لوڈشیڈنگ ماضی کا حصہ بن جائے گی۔
تازہ ترین