• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ پی آئی اے پر صدر اور وزیراعظم کا انتہائی افسوس کا اظہار

Plane Crash Incident President And Pm Deeply Grieved
صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم محمد نواز شریف نے طیارے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دیگر سیاسی شخصیات نے بھی حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم محمد نواز شریف نے طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کی مغفرت، بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبرو جمیل کی دعا کی ہے۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ انہیں صورتحال سے مسلسل باخبر رکھا جائے۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم سوگ وار خاندانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس غم کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق، لیاقت بلوچ اور عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین