• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ

Final Local Bodies Election In Punjab
پنجاب میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات کا آخری مرحلہ آج سے شروع ہو گیا، بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کی نشستوں کے لئے امیدوارآج سے کاغذات نامزدگی جمع کرانا شروع کریں گے۔

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی کل آخری تاریخ ہے،پولنگ 22 دسمبر کو ہوگی، پنجاب میں بلدیاتی اداروں کے سربراہان کے امیدوارآج سے ریٹرننگ افسروں کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرانا شروع کریں گے۔

کاغذات کی جانچ پرتال دس دسمبر سے گیارہ دسمبر تک کی جائے گی،بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے مئیر اور ڈپٹی میئرز کے ساتھ ساتھ پنجاب کی میونسپل کارپوریشنز ،میونسپل کمیٹیوں اور ضلع کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں،کامیاب امیدوار 31 دسمبر کو حلف اٹھائیں گے۔
تازہ ترین