• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا میں زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 102 ہوگئی

Indonesia Earthquake Death Toll Rises To 102
انڈونیشیا کے زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد 102 ہوگئی۔ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ متاثرہ علاقوں میں عمارتوں کے ملبے سے لوگوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔

انڈونیشین حکام کے مطابق مزید لاشیں نکالنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 102 ہوگئی، ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں جبکہ 136 افراد شدید زخمی ہیں۔

گزشتہ صبح صوبے آچے میں 6 عشاریہ 4 شدت کے زلزلے سے سب سے زیادہ بندہ آچے کا علاقہ متاثر ہوا جہاں سیکڑوں مکانات، دکانیں اور اسپتال تباہ ہوگئے۔
تازہ ترین