• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ حادثہ:میتیں اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل

Plane Crash Dead Bodies Shifted To Islamabad
پی آئی اے کے طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں آرمی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے ایبٹ آباد سے اسلام آباد لائی جائیں گی، جس کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔

اسلام آباد کے سپورٹس کمپلیکس میں میتیں لانے والے ہیلی کاپٹرز کے لئے 4ہیلی پیڈ بنادیئے گئے ہیں، 40 ایمبولینسز بھی پہنچا دی گئی ہیں۔

پی آئی اے کے طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے 48 افراد کی میتوں کوآج ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کمپلیکس اسپتال سے اسلام آباد کے پیمز ہسپتال میں منتقل کیا جائے گی۔

آرمی کے تین ہیلی کاپٹرز میتوں کو اسلام آباد کے اسپورٹس کمپلیکس پہنچائیں گے جہاں 4 ہیلی کاپٹرز کے اترنے کے لئے ہیلی پیڈز بنا دیئے گئے ہیں اور میتوں کو پمز اورسی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کرنے کے لئے 40 ایمبولینسز پہنچا دی گئی ہیں۔

پمز اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لئے اسپتال کے کرٹسی سینٹر میں ویٹنگ روم بنایا گیا ہے، جبکہ اسپتال کے او پی ڈی میں میتیوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کے انتظامات بھی مکمل کرلئے گئے ہیں۔ اسپتال کے انفارمیشن ڈیسک سے فون نمبر 0519260340 سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی کے تین ہیلی کاپٹرز کے ذریعے میتیں ایبٹ آباد سے پمز اور سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کی جائیں گی، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حویلیاں کے نواحی علاقے میں جائے حادثہ کو سیل کر دیا گیا۔
تازہ ترین