• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوانتا ناموبےکانگراں محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کا سربراہ منتخب

Donald Trump Picks Retired Gen John Kelly To Head Homeland Security
بدنام زمانہ گوانتا ناموبے کیمپ کے سابق نگراں ریٹائرڈ جنرل جون کیلی کو ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کا سربراہ منتخب کرلیا ہے۔

ایک سینئر اہلکار نے امریکی ٹی وی کو بتایا کہ اپنے بے باک بیانات کے لیے شہرت رکھنے والے جنرل جون کیلی کی اس وقت بھی اوباما انتظامیہ سے جھڑپ ہوگئی تھی، جب گوانتا ناموبے کیمپ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اس وقت جنرل کیلی کا کہنا تھا کہ ’’یہاں کوئی بے گناہ نہیں ہے‘‘ جنرل کیلی ایک گولڈ اسٹار والد ہیں اور انکا بیٹا رابرٹ کیلی 2010 میں افغانستان میں مارا گیا تھا۔

سابق جنرل جیمز مٹیس ٹرمپ کے ممکنہ وزیر دفاع ہیں اور اگر یہ دونوں ہی منتخب ہوگئے تو ٹرمپ کابینہ میں دو سابق جنرل ہوجائیں گے۔
تازہ ترین