• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی نے بھارت کو ’’بنانا ریپبلک‘‘ میں تبدیل کردیا ہے

Modi Changed India To The Banana Republic
بھارتی حزب اختلاف نے وزیر اعظم نریندر مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے بھارتی کرنسی پر پابندی لگا کر بھارت کو ایک ’’بنانا ریپبلک‘‘میں تبدیل کردیا  ہے جس کا دارومدار بیرو نی سرمایہ پر ہوتا ہے۔

حزب اختلاف نے اس اقدام پر وزیرا عظم سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا۔

کانگریس رہنماء آنند شرما نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں ’بنانا ریپبلک‘ میں تبدیل کردیا گیا ہےجس کی تمام تر ذمے داری وزیر اعظم پر عائد ہوتی ہے‘۔ نریندر مودی کو اپنے اس اقدام پر عوام سے معافی مانگنی چاہیئے۔‘‘

سی پی آئی (ایم) کے جنرل سیکرٹری سیتا رام یشوری کا کہنا ہے کہ’’ٹیلی وژن پر صرف نریندر مودی ہی نظرآتے ہیں، پارلیمنٹ کے غیر موثر ہونے کے ذمے دار وزیرا عظم ہیں‘‘
تازہ ترین