• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنید جمشید کو کل پارلیمنٹ کی مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کرنا تھی

Junaid Jamshed Was Leading Friday Prayers In The Parliament Mosque
طاہر خلیل.....معروف اسکالر اورنعت خوان جنید جمشید نے کل پارلیمنٹ ہائوس کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے خطبہ دینا اور امامت کرانا تھی۔

پارلیمنٹ کے خطیب قاری احمد الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ایک روز قبل ان کی جنید جمشید سے چترال میں بات ہوئی تھی جنیدنے واپسی کے پروگرام سے آگاہ کیا تھا اور میں انہیں ریسیو کرنے اسلام آباد ایئرپورٹ جارہا تھا کہ طیارے کے حادثے کی اطلاع مل گئی۔

جنید جمشید اس سے قبل بھی پارلیمنٹ کی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرتے رہے ہیں ۔

جنید جمشید نے اسلام آباد ،لاہوراورکراچی میں تین شادیاں کررکھی تھیں،چترال جانے والی اہلیہ نیہا کا تعلق لاہور سے تھا۔
تازہ ترین