• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’محمدؐ کا روضہ قریب آرہاہے‘‘جنید کی پہلی اور آخری نعت

Junaid Jamsheds First And Last Naat
جنید جمشید کے قریبی دوست محمد ایوب نے جنید جمشید کے ساتھ آخری ملاقات کا حال بتاتے ہوئے کہا کہ آج جنید جمشید نے نعت ”محمد کا روضہ قریب آرہا ہے“ اپنی پہلی نعت بھی یہی پڑھی تھی اور آخری نعت بھی یہی پڑھی۔

محمد ایوب نے یہ احوال ، جیو نیوز کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگوکرتے ہوئے سنایا۔

ان کا کہنا تھا’’ جنید جمشید تقریباً دس دن چترال میں ہمارے ساتھ رہے تھے، جنید جمشید کی اہلیہ بھی ان کے ساتھ تھیں، جنید جمشید روانہ ہوتے وقت بہت خوش تھے۔

انہوں نے مزید بتایا’’جنید جمشید نے بارہ بجے مدرسے میں بیان کیا ۔ اس کے بعد ایک اور جگہ بات کی جہاں لوگوں نے ان سے نعت ”محمد کا روضہ قریب آگیا“ سنانے کی فرمائش کی۔

جنید جمشید یہ نعت سناتے ہوئے آخر میں روپڑے تھے۔ انہوں نے اپنی پہلی نعت بھی یہی پڑھی تھی اور آخری نعت بھی یہی پڑھی۔
تازہ ترین