• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس، پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ ، دستخط اسی ماہ ہوں گے

Russia Pakistan Gas Pipeline Project Will Be Signed This Month
رفیق مانگٹ.....روس اور پاکستان کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کے ٹیرف اور معاہدے پر دستخط اسی ماہ ہوجائیں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان اس سلسلے میں تمام معاملات طے پا چکے ہیں، جس کی تصدیق روس کے نائب وزیر توانائی نے کی۔

ڈپٹی وزیر توانائی یوری سیتیورین نے روسی خبر رساں ادارے ’تاس‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے اندازے کے مطابق دونوں فریقین رواں ماہ کے آخر پر کسی معاہدے پر پہنچ جائیں گے۔گیس پائپ لائن کی تعمیر کے لئے تجارتی معاہد ہ بین الحکومتی معاہدے کے تحت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی نقطہ یہ واضح کرنا ہے کہ ٹیرف کی سطح معاشی لحاظ سے جائزہو ، اور ان لوگوں کے لئے اس منصوبے کے قابل عمل اور منافع بخش بنانے کو ممکن بناتا ہوجو اس پر عملدرآمد کریں گے۔

اس عمل کے حجم کے نقصانات اور داخلی ضروریات کےلئے گیس کے استعمال کے حجم کا تجزیہ کیا گیا۔دنیا کی دیگر بہترین کمپنیوں کے مقابلے میں اسے دیکھا گیا ، تکنیکی بنیاد پر تجزیہ کیا گیا، فنانس اور انصاف کی وزارتوں اور دیگر متعلقہ حکام کے نمائندوں پر مشتمل ایک خصوصی ٹیرف کمیٹی پاکستان میں قائم کی گئی۔

یہ عمل انتہائی مشکل تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پائپ لائن کی تعمیر میں 42ماہ لگیں گے یہ منصوبہ تین مراحل میں مکمل ہوگا، پہلے مرحلے میں2018کے وسط تک گیس پائپ لائن مکمل ہوگی، دوسرے مرحلے میں2019 کے وسط تک کپریسر اسٹیشن مکمل ہوں گے۔

2020کے وسط تک تمام کمپریسر اسٹیشن فنکشنل ہو جائیںگے ،اس پائپ لائن کی تعمیر کے تمام مالی وسائل روس کی طرف سے فراہم کیے جائیں ۔پاکستان اور روس کے حکام کے درمیان گیس پائپ لائن تعمیر کے منصوبے پرگزشتہ برس اکتوبر میں معاہدے کیا گیا ۔

اس معاہدے پر روس کے وزیر توانائی الیگزینڈر نوویک اور پاکستان کے وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے دستخط کیے تھے۔اسلام آباد کی اس تقریب میںوزیرِ اعظم نواز شریف بھی موجود تھے۔
معا ہد ے کے تحت 1100 کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھائی جائے گی اور روس اس منصوبے پر تقریباً دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

سالانہ 12 اعشاریہ چار ارب کیوبک میٹر کی گنجائش والی 1100 کلو میٹر طویل پائپ لائن کراچی میں مائع قدرتی گیس کے ٹرمینلز کو لاہور کے ساتھ منسلک کرے گی۔
تازہ ترین