• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کیخلاف خلیجی ممالک کی مدد کریں گے ،تھریسامے

We Will Help Gulf States Against Iran Theresa May
برطانوی وزیر اعظم ،تھریسامے نے بحرین میں خلیجی عرب رہنماؤں کو بتایا ہے کہ وہ ایران کی طرف سے درپیش خطرات کا مکمل ادراک رکھتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ خطے میں ایران سے درپیش خطرات کیخلاف خلیجی ممالک کی مدد کریں گے ۔

اُنہوں نے ان خیالات کا اظہار خلیجی تعاون کونسل کے ایک دو روزہ سربراہی اجلاس کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں لازمی طور پر ریاستی عناصر کے سامنے ڈٹ جانا چاہیے جو خطے میں عدم استحکام کو بڑھاوا دے رہے ہیں ۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ تمام فریقوں کو لبنان، عراق، یمن، شام یا خود خلیج کے علاقے میں ایران کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔
تازہ ترین