امریکا کے حالیہ صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد تعصب پر مبنی حملے بڑھنے کی وجہ سے امریکی مسلم اور یہودی تنظیموں کے درمیان حیران کن اتحاد سامنے آگیا ہے۔
دونوں بین المذاہب تنظیموں نے فلسطین اسرائیل تنازع پر اپنے اختلافات بھلا کر آئندہ پیش آنے والے خطرات کے پیش نظر ہاتھ ملایا ہے _ ۔
42 سال سے امریکا میں رہنے والی وسیم فردوس نے بھی یہودی کمیونٹی سے روابط بڑھانا شروع کردیئے ہیں ۔
ان کا ماننا ہے کہ تعصب پر مبنی حملوں اور ٹرمپ کی تقریروں کی وجہ سے ایسا لگنے لگا ھے کہ نازی دور کے جرمنی میں رہ رہی ہیں۔