امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان کے طاقتور کاروباری شخصیت سے ملاقات کے دوران امریکا کے لئے 50 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرلی ہے۔
اس سرمایہ کاری سے امریکا میں 50 ہزار ملازمتوں کے مواقع میسر آئیں گے۔
سوفٹ بینک کے سربراہ ماسایوشی سون نے امریکا میں 50 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے۔
سوفٹ بینک کی جانب سے کی جانے والی یہ سرمایہ کاری بالکل نیا اقدام نہیں بلکہ یہ رقم ماضی میں جاپانی کمپنی کے اعلان کردہ وژن فنڈ سے لی جائے گی جس کے تحت دنیا بھر میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کرنا شامل تھی۔