• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Hollywood Film Kill Ratio Final Trailer
ایکشن سے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری ہے کہ ہالی ووڈ تھرلر فلم ’کِل ریشیو‘ کا سنسنی خیز فائنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

پال ٹینٹر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے امریکی خفیہ ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے جو ایک مشرقی یورپی ملک کے صدر پر ہونے والے حملے کے بعد حکومت پر قبضہ کرنے والے فوجی لیڈر سے ٹکرا جاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں اداکار ٹام ہاپر، ایمی ہبرمین، نک ڈننگ، لیسی مور، مشل لیہان اور برائن مک گنیز سمیت دیگر شامل ہیں۔ رِک بناٹر اور بیری گورڈن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 9دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
تازہ ترین