• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ حادثہ: اسامہ وڑائچ محنتی افسر اور شفیق انسان تھے

Plane Crash Osama Warrich Officer Hardworking And Loving Man
ایبٹ آباد طیارہ حادثے میں جاں بحق ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ قابل اور محنتی آفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک شفیق انسان بھی تھے۔ وہ اسلام آباد امدادی اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کے لیے جارہے تھے۔ ان کی اہلیہ اور کم بیٹی بھی حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔

اسامہ احمد وڑائچ کا تعلق پنجاب کے علاقے وزیر آباد سے تھاتاہم انہوں نے اپنی مدت ملازمت کے دوران زیادہ خدمات خیبرپختون خوا میں انجام دیں ۔

اسامہ احمد وڑائچ پاکستان ایڈمنسٹریٹرسروس کاحصہ تھے۔انہوں نے بحیثیت اے سی او صوابی اور بعد میں اے سی ابیٹ آباد بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس پر ان کو 2014میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور تعینات کیاگیا۔

اسامہ وڑائچ نے پشاورمیں تجاوزات کے خلاف آپریشن کی قیادت کی اور ان کے خاتمے میں فعال کرداراداکیا۔ گریڈ اٹھارہ میں ترقی ملنے کے بعد انہیں اکتوبر 2015میں ڈپٹی کمشنر چترال تعینات کیا گیا۔

چترال میں گزشتہ سال اکتوبر کے ہولناک زلزلے میں انہوں نے ریلیف اور ریسکو آپریشن کی سربراہی کی اور 24گھنٹے کے اندر زلزلے کے باعث اپرچترال اور لوئرچترال کے درمیان منقطع ہونے والے زمینی رابطے کو بحال کروایا۔

خیبرپختوںخوا کے افسران کے مطابق اسامہ، قابل اور محنتی آفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک شفیق انسان بھی تھے۔
تازہ ترین