• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’را ‘افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی کراتی ہے، دفترخارجہ

Raw Croatian Terrorism In Pakistan Through Afghanistan Fo
پاکستان نے افغانستان پر زور دیا ہے کہ وہ الزامات کے بجائے اپنا سرحدی انتظام بہتر بنائے،بھارتی ایجنسی را 'افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کرارہی ہے۔دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کشمیریوں کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کا عزم ظاہر کیا ۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان مسائل کا ذمہ دارپاکستان کو ٹھہرانے کے بجائے انسداد دہشتگردی اوربارڈر مینجمنٹ پرتعاون کرے۔ افغانستا ن کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کیلئے استعمال ہورہی ہے ۔

اسلام آبادمیں ہفتہ وارنیوزبریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ تمام دہشت گردتنظیمیں بشمول حقانی نیٹ ورک ، تحریک طالبان افغانستان اورپاکستان القاعدہ ،جماعت الاحرار وغیرہ افغانستان سے کام کررہی ہیں اوریہ بھی ایک ثابت شدہ بات ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسیاں افغان سرزمین کوپاکستان میں دہشت گردی کیلئے استعمال کررہی ہیں ۔

نفیس زکریا نے مزید کہا کہ ہم شہدا کیلئےدعا کرتےہیں ، کشمیری بھائیوں کو ان کی جدوجہد پرسلام پیش کرتےاوربھارتی مظالم کی مذمت کرتےہیں ۔ مشکلات کےباوجود حریت قیادت نے جس اتحاد اورجرات کامظاہرہ کیاہے ،ا س کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے ۔

ترجمان دفترخارجہ نےکہاکہ بھارت میں پاکستانی میڈیا سے ناروا سلوک کیا گیا، اس کا مقصد اجلاس کی اصل روح سے توجہ ہٹانا تھا، بھارت نے کانفرنس کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جس کامنفی تاثرابھرا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ امریکا نے طیارہ حادثے کی تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی ہے ۔
تازہ ترین